راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ترجمان راولپنڈی پولیس نے جاری بیان میں کہاہے کہ ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے02رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتارکرلیاہے۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ قاسم اور حیدر شامل ہیں، ملزمان سے 17 لاکھ روپے برآمدہوئے۔ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ایس پی پوٹھوہار نے کہا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔