مصطفی نواز کھوکھر نے انتخابی مہم کیلئے چودہ رکنی کمیٹییوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) این اے 47 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر کی منظم انتخابی مہم چلانے کے لئے سب سیکٹرز وائز چودہ رکنی رابطہ کمیٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔اس ضمن میں جی۔سیون فور میں عامر عباسی کی زیر صدارت تنظیمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عوامی حقوق کا تحفظ میری اوالین ترجیع ہے۔انتشار کی نہیں اقدار اور باہمی عزت و وقار کی سیاست بحال کرنے کے لئے عوام کے پاس جارہا ہوں ۔نو منتخب اراکین رابطہ کمیٹی سے ہمیشہ رابطے بحال رہیں گے۔ جس گھر میں ٹی وی ہے اس گھر میں اپنی قومی سوچ اور نظریہ کے ساتھ موجود ہوں۔ حقائق اور دلائل کے ساتھ اپنا نقطہ نظر بیان کرتا ہوں۔ قبل ازیں سیاسی رہنماء جاوید انتظار نے نو منتخب اراکین رابطہ کمیٹی برائے جی۔ سیون تھری ون اور جی۔ سیون تھری فور کو گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی کا ہر رکن روزانہ دس لوگوں تک انتخابی منشور کے ساتھ ملے۔ہر رکن اسے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا نہیں اپنا انتخاب سمجھ کر کام کرے۔ اب جیت اور ہار ہم سب کی جیت اور ہار ہوگی۔ این اے 47 میں سرکاری نوکری کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی( ڈیجیٹل سکلز ) پروگرام سے نوجوانوں اور خواتین کے لئے روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں ۔عامر عباسی،چودھری شاہد گجر اور ذوالفقار علی جعفری المعروف گونی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اراکین رابطہ کمیٹی میں پیپلز پارٹی،ن لیگ ، تحریک انصاف سمیت دیکر تجربہ کار سماجی کارکنان کو ذمہ داری دی ہے ۔عامر عباسی نے کہا کہ جلد دیگر سب سیکٹرز میں رابطہ کمیٹیاں بنائیں گے۔کمیٹیوں میں مسیحی برادری کو بھی برابری کی بنیاد پر نمائندگی دے رہے ہیں۔لوگ جوق در جوق مصطفیٰ نواز کھوکھر کے حق میں آمادگی ظاہر کر رہے ہیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی