راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 56 محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں کامیابی حاصل کرے گی۔پنڈی کا ایک شعبدہ باز صرف عوام کو بے وقوف بناتا رہا عوام نے اس کو ہمیشہ کے لیے مسترد کر دیا ہے۔ ان خیالات ک اظہار انہوں نے سابق چیرمین یونین جونسل 17 حامد عباسی کی جانب سے دئیے ناشتے کی تقریب اور ان کے مرکزی دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ پی پی 17 سے ایم پی اے کے امیدوار راجہ حنیف ایڈووکیٹ حامد عباسی حماس عباسی راجہ ضمیر ایڈوکیٹ مطلوب عباسی کامل عباسی ندیم عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ن لیگ نے کاردمڈیالوجی۔ یورالوجی سینڑ۔ میٹرو بس سروس۔جیسے میگا پراجیکٹس اپنے مقررہ مدت میں پورے کیے۔ ہم کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں کامیابی حاصل کرینگے۔ پی ٹی ائی کے امیدواروں کو 9 مئی کے واقعات کی سزا مل رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ حنیف ایڈووکیٹ نے کہا کہ راولپنڈی ہمیشہ سے ن لیگ کا قلعہ رہا ہے۔ عوام ہمارے کاموں کی وجہ سے ہمارے ساتھ ہیں۔ سابق چیرمین یو سی 17 و ضلعی انفارمیشن سیکرٹری حامد عباسی نے کہا کہ ن لیگ رالپنڈی سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔ حنیف عباسی نے جتنے ترقیاتی کام راولپنڈی میں کیے اتنے کسی شہر میں مکمل نہیں ہوئے۔ میرا مرکزی دفتر حلقہ کی عوام کے لیے کھلا ہے ۔ اج ہم نے الیکشن مہم ک باقاعدہ اغاز کر دیا ہے ۔8 فروری کو تاریخی فتح کے بعد حکومت بنا کر عوام کو ریلیف فراہم کرینگے۔