نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی سال بھر کی کارکردگی گنوا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنی سال بھر کی کارکردگی گنوادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان شیئر کیا ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ سال 2023ء میں دیکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی کارکردگی کی طویل فہرست شیئر کی ہے۔

گزشتہ سال میں ایک کروڑ ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ پاکستان کی پہلی پلاسٹک روڈ تعمیر کی گئی۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ مصنوعی بارش برسائی گئی۔ سی بی ڈی کلمہ چوک انڈرپاس مکمل کیا گیا۔ اسی طرح شاہدرہ فلائی اوور تعمیر کیا گیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ملتاں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر، چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کی تعمیر کی گئی۔ رنگ روڈ فیصل آباد بائی پاس، ساہیوال سمندری روڈ اور نشتر 2 ہسپتال ملتان کی تعمیر بھی گزشتہ سال کی کارکردگی میں شامل ہے۔ چلڈرن ہسپتال امرجنسی ملتان کو بھی تعمیر کیا گیا۔

لاہور قصور روڈ کی تعمیر نو کی گئی۔ عبدالحکیم کچا کھو روڈ، سمن آباد لاہور انڈرپاس، شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ کی تعمیر بھی حکومتی کارکردگی میں شامل ہے۔ سروسز ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی بھی تعمیر کی گئی۔

اس کے علاوہ پنجاب کے 737 پولیس اسٹیشنز کی تزئین و آرائش کی گئی۔ بیدیاں روڈ انڈرپاس کو تعمیر کیا گیا۔ ملتان شجاع آباد جلال پور پیروالا، ماڑی قاسم شاہ تا ڈیرہ باکھا بہاولپور روڈ تعمیر کیا گیا۔ اسی طرح بہاولپور تا یزمان روڈ کو دورویہ کیا گیا۔

بہاولپور تا جھانگرہ شرقی روڈ کو تعمیر کیا گیا۔ لاہور میں کیولری گراؤنڈ انڈرپاس، کیپٹن کرنل شیرخان فلائی اوور کی تعمیر کی گئی۔ جناح ہسپتال کی ایمرجنسی تعمیر مکمل ہوئی۔ ڈاکٹر شہید روڈ کی توسیع کا کام مکمل ہوا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ، حافظ بشارت

انہوں نے بتایا کہ لاہور بریج مکمل ہوا اور ڈاڈھوچہ ڈیم رالپنڈی پر کام شروع ہوا۔

آخر میں انہوں نے نئے سال کی مبارکباد کے ساتھ پیغام دیا کہ دیکھتے رہیں ابھی بہت سے مزید منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

تازہ ترین

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

September 18, 2024

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر صنعت و تجارت کی ملاقات

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی