اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ۔ سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری- سٹیل مارکیٹ کے صدر عرفان چوہدری اور ذوالقرنین عباسی نے کہا ہے کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں یونائیٹڈ بزنس گروپ کی طرف سے نامزد امیدوار عاطف اکرام شیخ کی کامیابی قابل ستائش قرار دیتے ہوئے اسے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کامیابی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عاطف اکرام شیخ تاجر برادری کا اعتماد بحال کرانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اسلام آباد کی تاجر برادری انتہائی خوش ہے۔ انہوں نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری کو خصوصی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت رنگ لے آئی ہے جس کی وجہ سے ریکارڈ کامیابی حاصل کی . گذشتہ روز اے جی ایم میں نو منتخب صدر شیخ عاطف اکرام نے اپنے عہدہ کا چارج سے لیا ہے ۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی اسلام آباد آفس کا چیرمین کریم عزیز ملک اور چیف کوارڈینیٹر سہیل ملک کو اپنے عہدے سنبھالنے پر بھی مبارک باد دی ہے ۔