گوجرانوالہ(سٹا ف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ کی والدہ مرحومہ کے ختم چہلم پر فقیرانوالی خورد میں منعقدہ محفل حسن قرآت سے پیرسید علی سجادحیدر شاہ بخاری،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،پیرسید محمد یوسف شاہ بخاری،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،پیرسید حسنات احمد شاہ بخاری،قاری خادم بلال مجددی،قاری سید انوار الحسن شاہ،قاری سعید ارشد،عمران شہزاد تارڑ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ گوجرانوالہ،خالد محمود تارڑ،محمد ارشد تارڑ،چوہدری محمد احسن تارڑ،یاسر محمود مدنی،محمد آصف تارڑ،حاجی محمد شریف باجوہ،حسنین خالد تارڑ،ارتکاز احمد تارڑ،شہریار تارڑ،حافظ ہارون تارڑ،عرفان شہزاد تارڑ،ماسڑ محمد اقبال اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ بندہ مومن کی زندگی کا مقصد رضائے الہی کا حصول ہونا چاہیے،حضور سرور کائنات نے احترام اور حقوق و فرائض پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا،دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کی آدائیگی بھی ضروری ہے،حقوق العباد میں والدین کی خدمت و اطاعت اور ان کے ساتھ حسن سلوک کو بنیادی اہمیت حاصل ہے،زندہ لوگوں کی طرف سے مرنے والوں کیلئے بہترین تحفہ دعا مغفرت اور صدقہ و خیرات ہے،فکر آخرت انسان کو گناہوں سے محفوظ رکھتی ہے دنیا کی لذتیں عارضی ہیں جبکہ آخرت کے انعامات دائمی ہیں۔