صدر آزاد جموں وکشمیر کا بھارت کی انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر دنیا بھر میں آواز بلند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ممالک بسنے والے تمام کشمیری مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اُجاگر کرنے کے لئے دنیا بھر کے ایوانوں، مختلف دارالحکومتوں اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں تک مظلوم کشمیریوں کی آواز پہنچائیں اور دنیا کے ہر فورم پر تحریک آزادی کشمیر کے لئے موثر کردار ادا کریں۔ بیرون ممالک بسنے والے کشمیریوں کی خدمات قابل قدرہیں بالخصوص برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے لارڈ میئر آف مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار کی قیادت میں برطانیہ میں مقیم کشمیری تارکین وطن کے ایک وفد سے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔اس موقع پر وفد میں کونسلر ماجد خان،چیئرمین جموں وکشمیر حق خودارادیت موومنٹ راجہ نجابت حسین اور کنول حیات شامل تھے۔ اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ان کی ساری زندگی کا مشن و محور بیرون ممالک کشمیریوں کو منظم کر کے ریاست جموں کشمیر کی آزادی کی تحریک کو سفارتی محاذ پر اُجاگر کرنا رہا ہے اور اس سلسلہ میں وہ ہر وقت بیرون ممالک بسنے والے کشمیریوں سے چاہے وہ پاکستان میں آئیں، آزاد جموں کشمیر میں آئیں یا بیرون ممالک جائیں ان سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور اسی رابطے کا نتیجہ ہے کہ برطانیہ کے ہر ایوان میں،یورپ کے ہر ایوان میں اور دنیا میں ہمارے دوست ممبران پارلیمنٹ اوردیگر فورمز پر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرتے رہتے ہیں۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وفد سے کہا کہ برطانیہ میں پروفیشنل لوگوں، کونسلروں، کمیونٹی لیڈروں اور ان تمام تنظیموں کو فعال کردار ادا کرنے کے لئے متحرک کریں جو مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے ممبران پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطے میں ہیں،بیرون ممالک بسنے والے تمام کشمیری اپنے وطن کی آزادی کے لئے سفارتی محاذ پر موثر کردار ادا کریں۔ ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ بیرون ممالک بسنے والے تمام کشمیرسیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر صرف اور صرف ایک نقطہ ریاست جموں کشمیرکی آزادی، اُن کے حق خود ارادیت کے حصول اور مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

تازہ ترین

November 22, 2024

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کی ضرورت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

November 22, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عادل خان بازئی کی نااہلی کے لیے ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

November 22, 2024

صدر آصف علی زرداری کی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت

November 22, 2024

آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی طارق صادق کو مبارکباد

November 22, 2024

قرآنِ کریم قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے راہِ ہدایت ہے،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ