نیا برس ملک میں اسلامی جمہوری انقلاب کا سال ثابت ہوگا، سراج الحق

لوئر دیر(سٹاف رپورٹر) میر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے کہ جس کے دامن پر کرپشن کا داغ نہیں، ہم ملک میں قانون اور انصاف کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرر ہے ہیں، قوم بہتری کے لیے ہمارا ساتھ دے۔

سراج الحق نے لوئر دیر کی تحصیل میدان میں اپنے انتخابی حلقہ 6 میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال بدل جاتے ہیں لیکن فرسودہ نظام قائم ہے، قوم کے پاس بہترین موقع ہے کہ نئے سال میں ہونے والے جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لے کر جماعت اسلامی کے امیدواران کو کامیاب کرائے اور اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھے۔
الیکشن سے متعلق غیر یقینی پھیلانے والے اور ان کے التوا کی باتیں کرنے والے سپریم کورٹ کے واضح احکامات اور جمہوریت کی نفی کررہے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ نیاسال ملک میں اسلامی جمہوری انقلاب کا سال ثابت ہو اور پاکستانیوں سمیت پوری امت کو کامیابی اور کامرانی ملے۔ انہوں نے فلسطینیوں کی فتح، کشمیریوں سمیت مظلوم مسلمانوں کے آزادی کے لیے بھی دعا کی۔
امیر جماعت نے اپیل کی کہ عوام 8 فروری کو ترازو پر اعتماد کرکے اسلامی خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں قوم کے پاس موقع ہے کہ آزمود پارٹیوں سے جان چھڑائے۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک پر سالہا سال سے مسلط حکمران پارٹیوں نے عوام کو سوائے غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے اور کچھ نہیں دیا، یہ مزید مواقعوں کی تلاش میں ہیں اور باریوں پر یقین رکھتے ہیں، اب سانپوں کو دودھ پلائے گی تو یہ اژدھے بن کر انہیں ہی کھا جائیں گے۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی آئے گی تو سودی معیشت کا خاتمہ کر کے زکوۃ اور عشر کی بنیادوں پر قومی معیشت میں بہتری لائے گی۔عدالتوں میں قرآن کا نظام لائیں گے،نوجوانوں کو روز گار ملے گا۔وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائیں گے۔قومی وسائل کو عوام پر خرچ کیا جائے گا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی