ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں یو بی جی کی بزنس کمیونٹی کے لئے تاریخی موقع ہے،ظفر بختاوری

کامیابی ایس ایم تنویر کی قیادت اور کمیونٹی کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے،سیکرٹری جنرل یو بی جی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں یو بی جی کی تاریخی کامیابی بزنس کمیونٹی کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔یہ کامیابی ایس ایم منیر کی یو بی جی فیملی کی فتح ہے جس کیلئے سرپرست اعلی یو بی جی ایس ایم تنویر نے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں یو نائیٹڈ بزنس گروپ کی تاریخی فتح کے بعد اسلام آباد واپسی کے موقع پر ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایس ایم تنویر نے اپنے والد کے مشن کو جس بھرپور طریقے سے آگے بڑھایا ہے اس پر ملک بھر کی بزنس کمیونٹی نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ایف پی سی سی آئی انتخابات میں تاریخی جیت اسی اعتماد کا مظہر ہے۔عاطف اکرام کی بطور صدر اور ثاقب فیاض مگوں کی بطورسینئر نائب صدرکامیابی موجودہ معاشی حالات میں تاریخ ساز موقع ہے۔ ایف پی سی سی آئی کی نئی قیادت پالیسی ساز فورمز پر کمیونٹی کی آواز کو موثر انداز میں بلند کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جن مشکل معاشی حالات کا شکار ہے ان میں بزنس کمیونٹی نے اپنے مینڈیٹ کے ذریعے بہتر پالیسیوں کی تشکیل کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے۔سیکرٹری جنرل یو بی جی نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی پاکستان کی معیشت کی سب سے بڑی سٹیک ہولڈر ہے،ایف پی سی سی آئی،چیمبر آف کامرس اور دیگر نمائندہ تنظیموں کی مشاورت کے بغیر کوئی پالیسی کامیاب نہیں ہو سکتی۔پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے حکومت،اداروں اور سیاسی جماعتوں کو پالیسی سازی میں بزنس کمیونٹی کو بطور سٹیک ہولڈر شامل کرنے کی ضرورت ہے۔آئندہ ماہ ملک میں عام انتخابات ہو رہے ہیں،قوم نئی قیادت کا انتخابات کرے گی۔تمام سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ میثاق معیشت اور پائیدار اور طویل المدت پالیسیوں کی تشکیل کیلئے کام کریں گی۔انہوں نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے قومی سطح پر تمام سٹیک ہولڈرز میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے یو نائیٹڈ بزنس گروپ اپنے پلیٹ فارم سے بھرپور کردار کرے گا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی