امریکہ کی ایماء پر غزہ میں روزانہ قتل عام ہو رہا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) موجودہ ملکی صورتحال سمیت پارہ چنار میں امن وامان کی مخدوش صورت حال اور پشاور پارہ چنار روڈ پر مسلسل دہشتگردانہ حملوں کے خلاف چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان کے بہت سے علاقے سٹریٹیجک اہمیت کے حامل ہیں، یہ بارڈر ایریاز اپنی حساسیت کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، پارہ چنار کا علاقہ کئی دہائیوں سے مسلسل بدامنی کا شکار ہے، کچھ ماہ قبل تری مینگل میں استادوں کو قتل کیا گیا،، دن دیہاڑے سیکورٹی کے حصار میں جانے والے قافلے بھی حملوں سے محفوظ نہیں، پشاور پارہ چنار روڈ بدامنی کا شکار ہے، سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی مسافر گاڑیوں پر پتھراؤ اور فائرنگ ہو رہی ہے، جان لیوا واقعات میں ملوث آج تک کسی ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا، پارہ چنار کے معاملات میں جرگوں میں دہشت گردوں کونہبیٹھایا جائے، شفاف الیکشن عوام کا حق ہے جس سے انہیں محروم کیا جا رہا ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ان خیالات کا اظہارمرکزی و صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ ہے کہ پاکستان کے بہت سے علاقے سٹریٹیجک اہمیت کے حامل ہیں، یہ بارڈر ایریاز اپنی حساسیت کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، پارہ چنار کا علاقہ کئی دہائیوں سے مسلسل بدامنی کا شکار ہے، کچھ ماہ قبل تری مینگل میں استادوں کو قتل کیا گیا، جب بھی قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جاتا ہےدہشت گردی کا نیا واقعہ رونما ہو جاتا ہے، دن دیہاڑے سیکورٹی کے حصار میں جانے والے قافلے بھی حملوں سے محفوظ نہیں، پشاور پارہ چنار روڈ بدامنی کا شکار ہے، سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی مسافر گاڑیوں پر پتھراؤ اور فائرنگ ہو رہی ہے، جس میں کئی معصوم لوگ مارے جا رہے ہیں، افسوس ناک بات یہ ہے کہ ان جان لیوا واقعات میں ملوث آج تک کسی ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارہ چنار کے معاملات میں جرگوں میں دہشت گردوں کو نہبیٹھایا جائے، اس وقت گلگت بلتستان کے عوام سراپا احتجاج ہیں، بنیادی حقوق تو دور کی بات ہے ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے، گلگت بلتستان کی عوام کو ریاست پاکستان سے وفا کا صلہ نہایت بھونڈے انداز سے دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ایماء پر غزہ میں روزانہ قتل عام ہو رہا ہے، کوئی بھی غیرت مند دشمن سے ہاتھ ملانے نہیں جاتا، کچھ غیرت دینی و اسلامی کا مظاہرہ کیا جائے، ہم وہ مانتے ہیں جو فلسطینی کہتے ہیں انہیں دو ریاستی حل منظور نہیں، ہمیں وہ بات قبول ہے جو قائد اعظم نے کی تھی کہ اسرائیل ایک ناجائز اور قابض ریاست ہے، ان غیر مسلم ریاستوں پر سلام جن میں غیرت انسانی ہے اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل ختم ہو رہا ہے، حماس جلد فتحیاب ہو گا، تین ماہ ہونےوالے ہیں جتنا وقت آگے بڑھے گا وہ مار کھائے گا، امریکہ کی کشتی ڈوب رہی ہے، بحرہ احمر کے لئے امریکی اتحاد بننے سے پہلے ہی ٹوٹ گیا ہے، الیکشن نہیں ہو رہے تماشا ہو رہا ہے،آئین نہ ہیقانون مقدس ہے یہاں جنگل کا ماحول بنا ہوا ہے، شفاف الیکشن عوام کا حق ہے جس سے انہیں محروم کیا جا رہا ہے، کیا ایک بندے کو مسلط کرنے کے لئے اتنی آئین شکنی اتنی قانون شکنی ضروری ہے، کیا پاکستان بانجھ ہے اس میں کوئی اور حکمرانی کے قابل نہیں رہا، صوبوں کے درمیان نفرت ایجاد کی جا رہی ہے، پنجاب کے عوام خود مظلوم ہیں، عوام خود اپنا نمائندہ منتخب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک ہزار سے زائد پاکستانی سال 2023 کے دوران دہشت گردانہ واقعات میں جاں بحق

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی