اسلام آباد میں پلاسٹک سے چلنے والے کارخانے سیل، مالکان کیخلاف بڑی کارروائی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق کی ہدایت پر اسلام آباد کے قدرتی مناظر کو ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ سے بچانے کے لئے ٹھوس اور مؤثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں انفورسمنٹ ونگ نے منگل کے روز اسلام آباد کے سیکٹر I-13 شمس کالونی میں پلاسٹک سے چلنے والے کارخانے جس کا دھواں پورا علاقے میں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا تھا کے مالکان کا چالان کرکے سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے کی عدالت میں پیش کیا۔ سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے کارخانوں کو فوری سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو قید و جرمانہ کی سزا سنائی اور حوالات میں بند کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے کچھ روز قبل انفورسمنٹ، انوائرمنٹ اور سینی ٹیشن ونگ کو سختی سے ہدایات جاری کیں تھیں کے اسلام آباد کے قدرتی مناظر کو ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ سے پاک رکھنے کے لئے ذمہ داران کیخلاف فوری طور پر بلا تفریق اور بلا تعطل آپریشن کیا جائے بصورت دیگر متعلقہ اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی.مزید برآں گرین ایریاز میں ریت بجری کے ٹھیے لگانے والے دو ملزمان کو بھی پولیس حراست میں لینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں قید و جرمانہ کی سزائیں سنانے ہوئے بند حوالات کروا دیا گیا.اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی اسلام آباد کے قدرتی مناظر اور حسن کو تباہ و برباد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اسلام آباد کےشہریوں کی زندگیوں سے کھیلواڑ کا موقع دیا جائے گا اور جو کوئی ایسا کرے گا اس کا مقدر جیل ہے خواہ وہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی