گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان، سابق ایم پی اے حاجی وقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں ترقی، خوشحالی کی ضامن عوامی جمہوری جماعت ہے۔سیاست کی آڑ میں ملکی املاک، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنیوالے ملک دشمن ہیں۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کی بہتری اور عوام کی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کئے۔2018ء میں ملک پر مسلط ہونیوالے عمرانی ٹولہ نے ملکی معیشت اور ترقی کو تباہ و برباد کردیا۔تحریک انصاف حکومت کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑا۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں پوری جماعت متحد ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنڈیالہ باغوالہ میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق یوسی چیئرمین حاجی چوہدری نواز چیمہ، حاجی علی رضا ورک، چوہدری وحید احمد چیمہ، حاجی عرفان چیمہ، حاجی عصمت اللہ چیمہ ودیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر جنڈیالہ باغوالہ کی سیاسی سماجی شخصیات نے 8فروری کو ہونیوالے الیکشن میں مسلم لیگی امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔