اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نو منتخب صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کو کیپیٹل آفس میں عہدہ سنبھالنے پرمبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین خالد اقبال ملک، یونایئٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری،ایف پی سی سی آئی کے سابق صدور عبدالرؤف عالم، زبیر احمد ملک ،آئی سی سی آئی کے سابق صدر خالد جاوید، میاں شوکت مسعود، محمد اعجاز عباسی، ناصر خان، کونسل ممبر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر ناصر قریشی، چیرمین کوآرڈینیشن کیپیٹل آفس ملک سہیل حسین اور سابق سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی خالد چوہدری کے ہمراہ نو منتخب صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کو کیپیٹل آفس میں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔