محمد زاہد حبیب قادری کا ایران میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت، ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ ایران میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، افغان حکومت شرپسندوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دے، شدید سردی کے باوجود بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ مزائقہ خیز ہے، حکومت اپنی نالائقی پر پردہ ڈالنے کی بجائے کارکردگی بہتر کرے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکا پنجابیوں سے متعلق بیان معنی خیز ہے، فلسطینیوں کی قربانیاں اور لازوال استقامت نے مسلم امہ کو اتحاد اور یکجہتی کا واضح پیغام دے دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس میں مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے آئے ہوئے عمائدین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ ان حالات میں اس موقع پر ایران میں بم دھماکوں کو کی سازش سے خالی قرار نہیں دیا جا سکتا،امریکہ کی فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی مکار لومڑی جیسی ہے، غزہ کو کھنڈرستان بنا کر امریکہ اب مکار ی کا کھیل کھیل رہا ہے، محمد زاہد حبیب قادری نے اس موقع پر مزید کہا کہ سردی کے اس شدید موسم میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ حکومت کی واضح ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا بیان پنجابی، بلوچ اور کسی قبیلے سے منسوب نہ کیا جائے بلکہ وہ بلوچستان کا درد بیان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بلوچستان کے مسنگ پرسن کا مسئلہ بلوچستان کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے اس کو ایک نظر سے دیکھنے کی بجائے ملک کے معروضی حالات کے تناظر میں دیکھنا ہوگا، ایک طرف نہتے مظلوم بلوچ ہیں جن کو روزانہ کی بنیاد پر دہشت گرد دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں دوسری طرف وہ بلوچ ہیں کہ جن کو دشمن اپنے منفی عزائم کی تکمیل کے لیے استعمال کر رہے ہیں، پڑھے لکھے اور ہنر مند بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے.

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی