نئے سال کا تحفہ: برائلر کی فی کلو قیمت 590 روپے تک پہنچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نئے سال کے پہلے ہفتہ ہی برائلر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ نئے سال کے پہلے پانچ روز میں برائلر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہاہے۔ جہاں سال کے پہلے ہی ہفتے برائلر کی فی کلو قیمت 590 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

برائلر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ برائلر کی قیمت میں اضافے کی وجوہات کیاہیں؟

برائلر گوشت غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ جو کہ پروٹین کا اہم ذریعہ ہے مگر اب پروٹین کے حصول کا یہ سستا ذریعہ بھی غیر معمولی طو پرمہنگا ہوچکا ہے۔ ایک دن میں برائلر گوشت کی قیمت میں 42 روپے اضافہ ہوا ہے۔

پولٹری انڈسٹری سے وابستہ افراد طلب میں اضافہ اور رسد میں کمی کو برائلر کی قیمت میں اضافے کا بنیادی سبب قرار دے رہے ہیں۔ شادی کی تقریبات میں اضافہ بھی برائلر کی قیمت میں اضافے کا محرک ہے۔

پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے پولٹری انڈسٹری سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد اس انڈسٹری سے الگ ہوگئی ہے جس وجہ سے رسد میں کمی ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہونے کی وجہ سے برائلر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور ابھی برائلر کی قیمت میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

برائلر کی قیمت میں اضافہ کے اسباب و عوامل کچھ ہوں لیکن مہنگائی میں پسے عوام کے لئے برائلر کی قیمت میں اضافہ بڑا جھٹکا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت برائلر کی بڑھتی قیمتوں کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی