پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی حاصل ہے،انیق احمد

اسلام آباد:نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے معاشرے کو خوبصورت اور مضبوط بنانے کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کی طرف بڑھنا ہو گا، حکومت اس سلسلہ میں ٹھوس اقدامات کررہی ہے، ہمیں بحث سے زیادہ عملی اقدامات کی طرف توجہ دینا ہوگی۔ جمعہ کو یہاں اقرا یونیورسٹی میں بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں۔ ان کی آنکھوں کی روشنی اور خواب دیکھ کر ملک کاروشن مستقبل دیکھ رہاہوں۔ ملک کی نوجوان نسل کو بین المذاہب ہم آہنگی سے روشناس کرانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے آنے والے کل سے مایوس نہیں ہوں ۔ انہوں نے قرآن حکیم کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اللہ نے حکم دیا ہے کہ لوگوں کو دین اور نیکی کی طرف حکمت سے بلائو ، اگر کوئی مشکل کھڑی کرتا ہے تو نہایت ہی احسن اندازمیں اسے سے دوری اختیارکرنے کا حکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیمینار میں غیر مسلم پاکستانیوں کی باتیں سنی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ کسی بھی مذہب کی تعلیمات میں انسانیت کی توہین جائز نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بابا گرونانک کی تعلیمات میں کہیں بھی بت پرستی اور شرک کا پیغام نہیں۔

وہ غریبوں کو کھانا کھلاتے تھے ، رسول ؐ اللہ کا فرمان ہے کہ قیام اورطعام کو پھیلائو۔ ہم دنیا میں اللہ کے نائب ہیں۔ اسلام میں پڑوسی کے حقوق کا حکم ہے۔ ہمیں اپنے معاشرے کو خوبصورت اور مضبوط بنانے کے لئے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہو گا اور اس سلسلہ میں بحث سے زیادہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ طلباکو بین المذاہب ہم آہنگی سے روشناس کرانا ہوگا۔ انیق احمد نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو اپنے اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی