شدید دھند: آج بھی 25 پروازیں منسوخ

پنجاب میں شدید دھند کے باعث آج بھی 25 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، پشاور کی تمام پروازیں ری شیڈول ہوئی ہیں۔

ایئر پورٹ شیڈول کے مطابق شدید موسمی خرابی کی وجہ سے 4 دن میں 150 پروازیں منسوخ جبکہ 300 متاثر ہو چکیں۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق پشاور اور سیالکوٹ کے فضائی مسافروں کو بسوں سے منزلوں پر پہنچایا جا رہا ہے، پشاور اور اسلام آباد کی 3 پروازوں کو متبادل ایئر پورٹس پر اتارا گیا۔

ابو ظہبی سے پشاور کی پرواز پی کے 118 کراچی، جدہ سے پشاور کی پرواز ای آر 852 اسلام آباد اتاری گئی۔

مسقط سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 292 کو لاہور میں لینڈ کرایا گیا، دبئی سے پشاور کی پرواز ای کے 636 اور 637 کی آمد اور روانگی میں تاخیر کر دی گئی ۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پشاور سے دبئی کی پرواز پی کے 283، 284، دوہا سے پشاور کی پرواز پی کے 286 منسوخ کر دی گئیں۔

ایئر عربیہ کی شارجہ سے پشاور کے لیے پروازیں جی9556، جی 9557 منسوخ کر دی گئیں۔

اسلام آباد سے گلگت کی پرواز پی کے 601، 602، شارجہ کی پرواز ای آر 704، دبئی کی پرواز ای آر 702 منسوخ ہو گئیں۔

اسلام آباد سے دوحہ کی پرواز پی کے 287، دبئی کی پرواز پی اے 210، پی کے 211 منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی سے لاہور کی پرواز ای آر 522، 523، 524، 525 منسوخ کر دی گئیں۔

کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310، 311 بھی آج کے منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔

کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی اے 200، 201، ای آر 502، 503، 505 منسوخ ہوئی ہیں۔

نینگ چین سے کراچی کی پرواز وائی جی 9143 اور 9144 منسوخ کر دی گئیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی