اسلام آباد میں فائرنگ، سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمٰن جاں بحق

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سنی علما کونسل کے سینئر رہنما اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا مسعود الرحمن عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے مسعود الرحمٰن عثمانی پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کا واقعہ تھانہ کھنہ کی حدود میں غوری ٹاؤن میں پیش آیا جبکہ زخمی مولانا مسعود الرحمن عثمانی کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

واقعہ کے خلاف پمز ہسپتال کے اندر اور باہر سنی علما کونسل کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جس نے واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

صورت حال پر قابو پانے کے لیے پمز ہسپتال میں پولیس کے اعلیٰ افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد کے علاوہ ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان کے بازار میں فائرنگ ، پنجاب کے6محنت کش قتل

تازہ ترین

September 21, 2024

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کی بعد از دوپہر کو خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ لندن سے براستہ دوبئی ملتان پہنچے گی

September 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے جنوبی پنجاب میں اہم کاروائی کی

September 21, 2024

تھانہ بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی اور اطراف میں کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی