ملتان، جنوبی پنجاب سمیت تمام صوبوں کو خوشحال بنائیں گے، زرداری

ملتان/ اسلام آباد/کراچی (عامر رفیق بٹ)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 96ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ انہیں جنوبی پنجاب کی صورتحال کا علم تھا اسی لئے انہوں نے یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم پاکستان بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ ہم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرا متعارف کروایا تاکہ پاکستان کی غریب خواتین کی مدد ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ 2008-13 ءکی حکومت کے دوران انہوں نے گندم اور کپاس کی سپورٹ پرائس میں اضافہ کیا تاکہ غریب ہاری بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ان کی حکومت کے دوران صرف کپاس کی ایکسپورٹ 25بلین ڈار سے زیادہ ہوگئی تھی اور پاکستان کی کل ایکسپورٹ 40 بلین ڈالر ہوگئی تھی۔ بدقسمتی سے ہماری حکومت کے بعد ترقی کی یہ رفتار جاری نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام انتہائی مضبوط ہیں اور یہی بات ملک کا حقیقی استحکام ہے۔ ہم عوام کو ہم تربیت دیں گے اور یہی چیز ہمیں فائدہ پہنچائے گی۔ یہ ہماری زمین ہے اور ہم اسے خوشحال بنائیں گے۔ صدر زرداری نے کہا کہ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ریفرنس سپریم کورٹ میں بھیجا جس کی سماعت اب ہو رہی ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ انشااللہ ہم اس میں کامیاب ہوں گے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو معصوم ثابت ہوں گے۔ صدر زرداری نے کہا کہ انہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ہر بات یاد ہے۔ وہ جیل میں اسی سیل میں رہے جہاں شہید ذوالفقار علی بھٹو بھی رہے تھے۔ جیل کے عملے نے انہیں شہید بھٹو کی ساری باتیں بتائی ہیں اور انہیں شہید بھٹو کی تمام تاریخ یاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہر چیز کا ادراک شہید ذوالفقار علی بھٹو سے ہوا یہی وجہ ہے کہ جو باتیں وہ سمجھتے ہیں کوئی دوسرا نہیں سمجھتا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ ملتان، جنوبی پنجاب اور تمام صوبوں کو خوشحال بنائیں گے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ عوام اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمت اپنی آخری سانسوں تک جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی