قراقرم یونیورسٹی اور سائنسی و تکنیکی تعاون کمیٹی کا جدید علوم کو فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد( وسیم بٹ)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون (COMSTECH) نے مشترکہ طور پر علمی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس بات پر اتفاق جامعہ قراقرم کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر عطا اللہ شاہ کی قیادت میں KIU کے وفد کی COMSTECH کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کیاگیا۔ ملاقات میں دونوں اداروں کے درمیان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو مزید بڑھانے کے لیے COMSTECH کی جانب سے تعاون، فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام، سٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام اور ممکنہ تعاون کے مواقع تلاش کرناسے متعلق امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔بات چیت کے دوران کے آئی یو کے وائس چانسلر نے جامعہ قراقرم اور COMSTECH کے زمہ داران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ KIU میں تعلیم، تحقیق اور مجموعی تعلیمی ترقی کے معیار کو بڑھانے میں OIC ریاستی ممالک کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری COMSTECH کے کوآرڈینیٹر جنرل نے خطے میں KIU کے تعلیم و تحقیق کے حوالے سے اقدامات اور کردار کو سراہا اور فیکلٹی ڈویلپمنٹ، طلباء کے تبادلے کے پروگراموں اور دیگر باہمی تعاون کے لیے KIU کے اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے KIU کو پاکستان کے دور دراز علاقے میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں دونوں اداروں کے سربراہان نے مشترکہ تحقیقی منصوبوں، ورکشاپس، سیمینارز اور تعلیمی وسائل کے تبادلے سمیت تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیااور مشترکہ تعاون سے KIU میں طلباء اور فیکلٹی کو سیکھنے کے بہتر ین مواقع اور مختلف سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں جدید تحقیق کو ترقی دینے کا اعادہ کیا۔کے آئی یو کے وائس چانسلر نے کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون کے کوارڈنیٹر کوپاک چائنہ دوستی پر لکھی گئی کتاب دیتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی اور اس کے موافقت اور دیگر شعبوں پر KIU کی جاری کوششوں پر روشنی ڈالی۔ملاقات میںکمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون کے کوارڈنیٹر نے گزشتہ پانچ سالوں میں گلگت بلتستان میں تعلیمی ترقی کے لیے کے آئی یو کے وائس چانسلر کی سائنسی شراکت اور ٹھوس کوششوں کو سراہا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی