تاجر برادری سی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی میں بھرپور شرکت کرے، نعمان خالد

آن لائن سروسز فراہم کرنے کیلئے سی ڈی اے موبائل ایپس متعارف کرائے، احسن بختاری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نعمان خالد، ممبر ٹیکنیکل اینڈ ڈیجیٹائزیشن، سی ڈی اے نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری کو 10، 11 اور 12 جنوری 2024 کو ایف نائن پارک اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سی ڈی اے کے پلاٹوں کی نیلامی کے بارے میں آگاہ کیا۔ تاجر برادری کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کل 35 پلاٹس نیلام کرے گا جن میں سے پہلے دن 11، دوسرے دن 10 اور تیسرے دن 14 پلاٹس نیلام کیے جائیں گے۔ پلاٹس کی کیٹیگریز میں مراکز، بلیو ایریا، پارک روڈ، اپارٹمنٹس، ہوٹلز، پیٹرول پمپ، ہسپتال، ٹمبر، ایگرو فارمز، آئی اینڈ ٹی سینٹرز، آبپارہ مارکیٹ، کلاس III شاپنگ سینٹرز، اور موخر شدہ پلاٹوں کی نظرثانی شامل ہیں۔
نعمان خالد نے کہا کہ سی ڈی اے نیلام شدہ پلاٹوں کا قبضہ 75 فیصد پریمیم کی ادائیگی پر دینے کو تیار ہے جبکہ یکمشت رقم کی ادائیگی پر 10 فیصد کی چھوٹ دی جائے گی۔ انہوں نے تاجر برادری کو سی ڈی اے کے مختلف ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی بتایا جن میں ٹریفک کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے اسلام آباد میں سائیکلنگ لین کی ترقی، مزید بس روٹس کا اجرائ، لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن، بلڈنگ پلانز کی منظوری اور آٹومیٹڈ پارکنگ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی نیلامی کو کامیاب بنانے میں سی ڈی اے کے ساتھ تعاون کرے اور تاجر برادری اس میں بھرپور شرکت کرے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی تاجر برادری کے ترجیحی مسائل کی ایک فہرست بنا کر دے اور سی ڈی اے ان کے حل کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے گا۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ سی ڈی اے سرمایہ کاروں کو غیر ضروری مسائل سے بچانے کے لیے نیلام کیے جانے والے پلاٹوں کے لیے تمام مطلوبہ انفراسٹرکچر اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کاروباری برادری اور شہریوں کو بلڈنگ پلانز کی منظوری اور پلاٹ سے متعلق دیگر امور کے حوالے سے آن لائن سروسز فراہم کرنے کے لیے موبائل ایپس متعارف کرائے ۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے تاجر برادری کو سی ڈی اے سے متعلقہ امور میں سہولت فراہم کرنے کے لیے آئی سی سی آئی میں اپنا ایک سہولت ڈیسک قائم کرے۔ انہوں نے پرانی سیوریج لائنوں کو نئی لائنوں سے تبدیل کرنے اور مارکیٹوں کی بہتر ترقی پر زور دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئی سی سی آئی سی ڈی اے کے پلاٹوں کی نیلامی میں فعال شرکت کے لیے سرمایہ کاروں کو متحرک کرنے میں تعاون کرے گا۔
انجینئر اظہر الاسلام ظفر، نائب صدر آئی سی سی آئی نے سی ڈی اے کی نیلامی کے عمل کو مزید آسان اور پرکشش بنانے کے لیے بہت سی مفید تجاویز دیں جس سے نیلامی میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھے گی۔
آئی سی سی آئی کے گروپ لیڈر خالد اقبال ملک نے اس بات پر زور دیا کہ سی ڈی اے پلاٹوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مارکیٹوں اور شہر کی بہتر ترقی کے لیے استعمال کرے۔
چیمبر کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی نے کہا کہ سی ڈی اے 25فیصد ڈائون پیمنٹ پر نیلام شدہ پلاٹوں کا قبضہ دے اور ان پلاٹوں پر منصوبوں کی تکمیل کے لیے ٹائم لائن مقرر کرے۔
محترمہ تابندہ طارق، ڈائریکٹر اسٹیٹ-II اور طارق لطیف، ہیڈ آف ٹریژری سی ڈی اے نے بھی تاجر برادری کو پلاٹوں کی نیلامی کے بارے میں بریفنگ دی۔
خالد چوہدری، اشفاق چٹھہ، مقصود تابش اور دیگر نے بھی سی ڈی اے کی نیلامی کو کامیاب بنانے کے لیے مفید تجاویز دیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی