جہلم(کرائم رپورٹر)ڈی پی او جہلم ناصر محمود کے حکم پر ایس ایچ او دینہ احسان عباس اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم کوگرفتار کرلیا۔دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےملزم مدثر علی شاہ کو گرفتار کر لیا، ملزم مدثر علی شاہ نے فواد حیدر نامی شہری کو 7000 روپے کے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،دینہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم سے آلہ قتل کی برآمدگی کا تحرک جاری ہے،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہاہے کہقانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او دینہ اور ٹیم کو شاباش بھی دی ۔