انتخابات کا انعقاد اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کسی غیر دستوری اقدام کو قبول نہیں کریں گے، انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے۔

نجی ٹی وی مطابق سراج الحق نے دوحہ میں ایران، قطر، ترکی، لبنان، افغانستان کے وفود سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور ملاقاتیں بھی کیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا انتہائی افسوسناک ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پارلیمنٹ میں نشستیں مختص کی جائیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کسی غیر دستوری اقدام کو قبول نہیں کرے گی، انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ روایتی سیاسی جماعتوں کے پاس ملک کے مسائل کا حل نہیں ہے، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے ملک کو سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعتوں کی قیادت عوام کے دکھ درد کا احساس کرنے سے عاری ہیں، جماعت اسلامی ملک کو اہل اور ایماندار قیادت فراہم کر سکتی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان قدرتی اور انسانی وسائل سے مالامال ملک ہے، ہم ملک کو معاشی خود انحصاری کے راستے پر ڈالیں گے تاکہ بیرونی قرضوں سے نجات حاصل ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں صہیونی افواج کی مسلسل بمباری سے خواتین بچوں سمیت ہزاروں شہادتیں ہوچکی ہیں، اسرائیل اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کی پروا کیے بغیر فلسطین میں جنگی جرائم کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمان حکمران امت کے جذبات کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے مظلوموں کی عملی مدد کریں، پاکستانی قوم اہل فلسطین کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی