گوجرانوالہ( نیوز ڈیسک) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس اور محفل سماع منعقد کی گئی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر سید یونس شاہ صابری نے کہا کہ نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا عملی نفاذ ہی ملک اور قوم کے لیے نجات دہندہ ہو سکتا ہے، بجلی اور گیس کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ قابل مذمت ہے، عوام کی ضروریات زندگی کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے، انتخابات سے متعلق سینٹ میں منظور قرارداد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری، پیر سید غلام قطب شاہ صابری، سٹی صدر عطاء الرحمان خان صافی، خادم محمد اصغر صابری، صاحبزادہ پیر محمد احمد شاہ چشتی صابری، صاحبزادہ پیر احمد نواز شاہ چشتی، صاحبزدہ پیر ظہور احمد شاہ چشتی صابری،آصف مغل، محمد فائق قادری، محمد زبیر کمبوہ اور دیگر نے میلاد مصطفی کانفرنس اور محفل سماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان کو تر نوالہ نہ سمجھے، پاکستان کے خلاف اندرونی اور بیرونی تمام طرح کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے، مذہبی سیاسی جماعتوں اور شخصیات کو پاکستان کی بقا اور سالمیت کی جنگ میں پاک افواج کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔