بجلی اور انٹرنیٹ کی عدم دستیابی ، کچی آبادی میں طلبہ کو پڑھائی میں‌مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے، جے سالک

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی کچی آبادی رمشاء کالونی ایچ نائن ٹو میں بجلی جیسی بنیادی ضرورت نہ ہونے کے باعث یہاں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بجلی کی عدم دستیابی کے باعث یہاں کے رہائشی طلبا و طالبات کو حصول علم اور اپنی اسائنمنٹس کی تیاری کیلئے شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے کیونکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وہ کمپیوٹر چلا سکتی ہیں اور نہ ہی انٹرنیٹ کی سہولت کو استعمال کر سکتی ہیں، جبکہ رات دیر گئے یونیورسٹرز سے واپسی پر اندھیرے میں اوباش اور آوارہ نوجوان لڑکیوں کو گلیوں میں چھیڑتے ہیں جبکہ نشہ کرنے اور یچنے والے افراد سرعام یہاں پہ گھومتے ہیں اور منشیات اور شراب کی سپلائی کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کا ماحول خراب ہو رہا ہے،انہوں نے ڈی ایس پی انڈسٹریل ایریا سید سجاد بخاری سے مطالبہ کیا کہ پولیس کو چاہیے کہ وہ یہاں پر ناکہ بندی ناکہ لگائے تاکہ جرائم پیشہ افراد کے سرکوبی کی جا سکے اس موقع پر رمشاہ کالونی کی یونیورسٹی کی طالبات نے کہا کہ بجلی اور انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث ان کی تعلیم کا بہت خرچ ہو رہا ہے کیونکہ وہ بجلی نہ ہونے کے باعث اپنی اسائنمنٹ تیار نہیں کر سکتی اور استعمال نہیں کر سکتی جبکہ رات کو دیر سے یونیورسٹی سے واپسی کی وجہ سے یا گلیوں میں اوارہ لڑکے انہیں آوازیں کستے ہیں اور تنگ کرتے ہیں جس سے وہ عدم تحفظ کا شکار ہیں لہذا یہاں پر پولیس کی طرف ناکا لگا کر چیکنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور ان کے مسائل کو حل کیا جائے،وہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن ٹو میں واقع کچی آبادی رمشا کالونی کے سینٹ جونز چرچ میں بجلی اور گیس کی فراہمی اور دیگر مسائل کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈی ایس پی انڈسٹریل ایریا سید سجاد بخاری تھے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی انڈسٹریل ایریا سید سجاد حسین بخاری نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ یہاں کے مکینوں کے جائز مسائل کو حل کر سکیں اور یہاں پر گشت کا موثر نظام فعال کر سکیں تاکہ یہاں پہ جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے۔ تقریب میں پہنچنے پر ڈی ایس پی انڈسٹریل ایریا سید سجاد بخاری کا ڈھول بینڈ باجے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا گیا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی