گوجرانوالہ( آئی ایم ایم نیوز ) شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے مضبوط خوشحال پاکستان کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان دیدی مگر ملک اور عوام دشمن قوتوں سے سمجوتہ نہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر چوھدری امتیاز صفدر وڑائچ، پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوھدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام قا ئد عوام شہیدذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہاکہ اسلام اور ملک دشمن قوتوں نےعالمی سازش کے تحت شہید ذوالفقار علی بھٹو کا جوڈیشل قتل کرواکر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ روک کر پاکستان کے عوام کے خلاف سازش کی پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت اور بلاول بھٹو زرداری واحد سیاستدان ہیں جو اج بھی ملک اور عوام کی خوشحالی کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں عوام 8 فروری کو تیر پر مہر لگا کر پیپلز پارٹی کو کامیاب کرکے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیراعظم بنائیں۔ تقریب سے میاں سجاد حسین، سرفراز احمد ساہی، طارق محمود مغل، میاں سعید طفیل، لالا محمد فاروق ،مشتاق احمد چیمہ، ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری، چوھدری ضیاالرحمن سدھو اعجاز احمد چشتی، یونس قیصر کھوکھر، علی اصغر ورک و دیگر نے بھی خطاب کیا.