گوجرانوالہ (حافظ عبدالجبار سے)سیکرٹری اطلاعات پاکستان شریعت کونسل پنجاب مولانا حافظ امجد محمود معاویہ کے مطابق پاکستان شریعت کونسل پنجاب کی طرف سے علامہ مسعود الرحمان عثمانی کی المناک شہادت پہ بھرپور مذمت کا اظہار، پاکستان شریعت کونسل کے سیکرٹری جنرل مولانا زاھد الراشدی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا اسلام آباد میں دہشت گردی کی دن دیھاڑے کارروائی انتہائی قابل تشویش ہے،اسلام اور وطن دشمن عناصر کی اس تخریب کاری کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹس لیتے ھوئےقاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینی چاہئے ،اس موقع پر علامہ زاہد الراشدی ،اور پاکستان شریعت کونسل پنجاب کے صوبائی امیر مفتی محمد نعمان پسروری، سیکرٹری جنرل قاری محمد عثمان رمضان ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ امجد محمود معاویہ ،سینئر نائب امیر مولانا عبیداللہ عامر ،مفتی نعمان احمد ،مولانا عبد المالک فاروقی، مولانا بدر عالم چنیوٹی ،مولانا فیصل احمد مولانا سیف اللہ خالد، ودیگر نےشہید مولانا عثمانی کی دفاع صحابہ کے محاذ پر ناموس صحابہ کے لیے گراں قدر خدمات پہ خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے نیک دعاؤں کا بھی اظہار کیا.