برصغیر کی تاریخ میں علم و فضل اور دینی تحریکات کا ہر کردار قابل تحسین ہے ”مقررین”

گوجرانوالہ(ایم ایم آئی نیوز)برصغیر کی تاریخ میں علم و فضل اور دینی تحریکات کا ہر کردار قابل تحسین ہے، ادارۃ الحسنات انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ باغ میں علماء کرام کی عظیم خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ضلعی سطح پر منعقدہ سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا،مولانا زاہد الراشدی نے عصر حاضر میں علماء کی ذمہ داریوں، مولانا عبد القدوس قارن نے ہمارے اسلاف اور خدمات علم حدیث، مولانا شاہ نواز فاروقی نے علمائے کرام کی دینی خدمات، مولانا نصیر احرار نے علمائے ہند کی تحریکی و سیاسی خدمات کے عنوانات پر گفتگو کی، مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام نے الحمدللہ ہر میدان میں نمایاں کردار ادا کیا،جنوبی ایشیا میں دار العلوم دیوبند اور اس سے متعلق علماء کرام نے گزشتہ سوا صدی کے دوران جو عظیم کردار ادا کیا ہے اس کا اعتراف عالمی سطح پر ہو رہا ہے اور مؤرخ کا قلم اس حقیقت کو لکھنے پر مجبور ہے کہ جنوبی ایشیا پر برطانوی استعمار کے تسلط کے دوران مسلمانوں کے عقائد، ثقافت اور دینی تشخص کے تحفظ کے لیے علماء دیوبند کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور آج نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا بھر میں مغرب کی ثقافتی یلغار اور استعماری غلبہ کی راہ میں اگر کوئی رکاوٹ ابھی تک سر نہیں ہو رہی تو وہ یہی سرفروشوں کا گروہ ہے جو اسلام کی حقانیت اور ملت اسلامیہ کی آزادی و خودمختاری کے ساتھ بے لچک کمٹمنٹ رکھتے ہوئے ہر محاذ پر استعماری قوتوں کے مقابلہ میں نبرد آزما ہے۔ اس موقع پر جبکہ جنوبی ایشیا نئی سیاسی تبدیلیوں اور ملت اسلامیہ عالمی استعمار کی نئی تہذیبی یلغار کی زد میں ہے اور مسلمانوں کو اپنے عقیدہ و ثقافت کے تحفظ کے لیے ایک نیا معرکہ درپیش ہے، اس امر کی ضرورت ہے کہ علماء دیوبند کی جدوجہد اور قربانیوں کے تذکرہ کو نئی نسل تک پہنچایا جائے اور آج کے مسلمانوں کو بتایا جائے کہ ان کے اکابرین نے کن مشکل مراحل سے گزر کر آزادی حاصل کی تھی اور دینی تعلیمات و اقدار کا تحفظ کیا تھا،آج کل علمی، فکری اور تہذیبی محاذ کو ایک نئے عالمی چیلنج کا سامنا ہے، اس کے خلاف نئی صف بندی ہو چکی ہے اور گلوبل ورلڈ کا نیا استعمار اس نظام کو اپنے عالمی غلبہ اور تسلط کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتے ہوئے طاقت، دولت اور سازش کے ذریعے اسے سبوتاژ کر دینا چاہتا ہے۔ اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ حضرت مولانا محمد قاسم نانوتویؒ، حضرت مولانا رشید احمد گنگوہیؒ اور حضرت مولانا محمود حسن دیوبندیؒ کی روایات کا پرچم بلند رکھا جائے، ان کی یاد کو تازہ رکھا جائے اور ان کے خلوص و ایثار اور عزیمت و حوصلہ کو مشعل راہ بنایا جائے کہ قوموں اور ملتوں کو یہی جذبے اور روایات فکری اور ثقافتی شکست سے بچایا کرتی ہیں۔علماء دیوبند کی ان عظیم ملی و دینی خدمات کا تذکرہ نئی نسل کے لیے یقیناً مشعل راہ کا کام دے گا اور ہمیں امید ہے کہ ادارۃ الحسنات انٹرنیشنل کا یہ ”خدمات علماء کرام سیمینار“ اس سلسلہ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور امت مسلمہ کو اس طرح اپنے اسلاف کے بارے میں مستند معلومات ملتی رہیں گی اور آگاہی کا دیا تو روشن رہے گا ان شائاللہ تعالیٰ،سیمینار میں مقررین کے علاؤہ شہر بھر سے دینی ذوق رکھنے والے احباب، طلباء کرام اور علماء حضرات جن میں بالخصوص قاری حماد انور نفیسی، سید عزیزالرحمن شاہ، مولانا عبیداللہ عامر، مولانا جواد قاسمی، حاجی بابر رضوان باجوہ، قاری عبدالغفار اعوان مولانا امجد محمود، مولانا خالد صفدر، مفتی لقمان شمس، مولانا حبیب اللہ فاروقی، قاری عبدالقیوم اعوان، مفتی اسلم طارق، مولانا عمر حیات، مولانا عمرفاروق بلالپوری، قاری سفیان چیمہ، حافظ نصر الدین خان عمر، پیر احسان اللہ قاسمی، پیر سمیع الحق، حاجی شاہ زمان، الحاج ادریس عابد، مولانا محمد اسامہ قاسم، حافظ خرم شہزاد، مولانا خبیب عامر، مولانا واجد معاویہ، مولانا شہراز نوید، حافظ عبدالجبار، قاری عثمان نفیسی، محمد بن جمیل اور حافظ شعیب ندیم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی