اسلام اباد ( )مسلم لیگ نون کے رہنما امیدوار این اے 46سید ذیشان نقوی نےسُنّی علما ٕ کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جنرل علامہ مسعودالرحمن عثمانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے انجام تک پہنچاکر ملکی امن و استحکام کو برقرار رکھا جاۓ۔علامہ مسعودالرحمن عثمانی کا قتل امن و امان کو خراب کرنے کی ایک سازش ہے علامہ مسعود الرحمن کے قاتلوں کو گرفتار کر کے اصل حقائق سامنے لاے جائیں سیکورٹی ادارے پاکستان میں علما ٕ کی ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اس وقت ملک اس طرح کے واقعات کا کسی طور بھی مکمل نہیں ہو سکتا الیکشن سر پر ہیں اس طرح کے واقعات کے ذریعے ملک میں فرقہ واریت کی لڑائی کو فروغ دینے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا یہ ملک ہم سب کا ہے اور اس میں امن برقرار رکھنے کے لیے ہم سب نے مل کر کوشش کرنی ہے علماء کرام کسی بھی فرقے سے ہوں وہ قابل احترام ہیں.