اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے باجوڑ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا ہے ۔اسپیکرنے شہدا کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ اسپیکر نےشہدا کے درجات کی بلندی کیلئے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔اسپیکرنے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشر ف نے کہاہے کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے۔پوری قوم دہشتگردی خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔