اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر ،صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلال افضل اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے ایکسپریس وے واہنڈو انٹرچینج کا تفصیلی دورہ کیا۔ صوبائی وزراء نے لاہور،سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے لئے زیر تعمیر دو رویہ سڑک کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا صوبائی وزرا نے15.2کلومیٹر طویل دو رویہ کیرج وے کا واہنڈو انٹرچینج سے بے نظیر چوک تک پورے پراجیکٹ کا معائنہ کیا صوبائی وزراء نے منصوبے پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔صوبائی وزیر نے منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔اگلے ماہ تک یہ منصوبہ انشاء اللہ 100 فی صد مکمل کر لیا جائے گا۔صوبائی وزراء نے کہا کہ گوجرانوالہ ایکسپریس وے جدید سفری سہولیات کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔گوجرانوالہ سے لاہور کا سفر 45 منٹ میں طے ہو سکے گا۔ہزاروں مسافروں کو آرام دہ سفر کی سہولت حاصل ہوگی۔صوبائی وزرا اطلاعات عامر میر اورپی اینڈ ڈی بلال افضل نے کہا کہ گوجرانوالہ کے لیے یہ میگا پراجیکٹ پنجاب حکومت کا تحفہ ہے۔بریفنگ دیتے کہا کہ پراجیکٹ کا مجموعی طور پر 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔منصوبے پر اسفالٹ ورک 4.5کلو میٹر مکمل کر لیا گیا ہے اور یہ منصوبہ مقررہ ٹائم لائن کے مطابق 20جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا ایف ڈبلیو او کے کرنل جمال اور کرنل عمران نے صوبائی وزرا کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دیڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے بھی منصوبے سے متعلق امور کے بارے بریف کیا،ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل،سی او ہائی ویز اورفرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔