17جنوری کوواساگوجرانولہ کاریفرنڈم2025کرانے کا اعلان

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )واسا گوجرنوالہ کے ریفرنڈم 2025 کا اعلان کردیا گیا ہے، ریفرنڈم 17جنوری بروز بدھ شیرانوالہ باغ میں منعقد ہوگا ۔جس میں نیو واسا لیبر یونین جہانزیب چٹھہ گروپ کا مقابلہ واسا اتحاد یونین کے ساتھ ہوگا ۔نیو واسا لیبر یونین کا انتخابی نشان گلاب کا پھول اور واسا اتحاد یونین کا انتخابی نشان کبوتر ہے ۔ نیو واسا لیبر یونین کے پینل کا اعلان بھی کردیا گیا ہے صدر سہیل سہوترا،جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین،سینئر نائب صدر طارق وسیم ڈار ،چیئرمین ملک عباس بشیر ،وائس چیئرمین بابا مراد منہاس، چیف آرگنائزر عصمت اللہ بٹ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران بٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری چاند سہوترا، نائب صدر عابد ہیرا، شفیق بٹ،جوائنٹ سیکرٹری وقاص گل،فنانس سیکرٹری قیصر کھوکھر،ہارون کھوکھر،آصف بھٹی،نوید سندھو،ارشد سہوترا،شفیق مٹو،مدثر بٹ،ڈاکٹر رفیق،احسن کھوکھر،سیکرٹری نشرواشاعت سیدہ توصیف ریاض شامل ہیں ۔ان عہدیداروں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ یونین واسا ملازمین کے حقوق اور ان کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ہم کامیابی کے بعد ماضی کی طرح واسا ملازمین کے لئے بھرپور کام کریں گے۔اور ان کے بنیادی مسائل کو ترجیحا حل کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں انقلابی اقدامات اٹھائے تھے اور۔الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے کرکے واسا ملازمین کے کے تمام مسائل حل کئے تھے۔ ہم نے بلا تفریق سب ملازمین کے کام کئے تھے،ریونیو والوں کی سزائیں معاف کروائیں،ڈی پی سی پہلی بار ہوئی سب کو پروموشنز پہلی بار ملی، واسا ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے 18سالوں میں اتنا کام نہیں ہو تھا جتنا ہمار ے دور اقتدار کے دو سالوں میں نیو واسا لیبر یونین سی بی اے گوجرانوالہ نے کیا تھا۔ ان عہدیداروں کاکہنا تھا کہ 206 واسا کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرایا گیا ہے، پچاس فیصد الائونس دلوایا گیا، جبکہ واسا کی تاریخ میں پہلی بار نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کی کاوشوں سے ڈی پی سی کے ذریعے 37ملازمین کی پرموشن، 28ملازمین کو جن میں ڈرائیورز،پیٹر انجمن ڈرائیورز،اسسٹنٹ پمپ اپریٹرز کو دوسرے سکیل سے 5ویں اور 6ویں سکیل میں ترقی دلوائی،13ویں تنخواہ پہلی بار گورننگ باڈی کے ذریعے ملازمین کے لئے منظور کروائی گئی،واسا کی لیبر سیٹوں پر پرموشن کے لئے میٹرک کی شرط ختم کروائی گئی،جونیئر کلرکوں کو سینئر کلرکوں کی سیٹوں پر ترقی دلوائی گئی،472 ملازمین کی ٹائم سکیل کی فائلوں کی فیکسیشن جو تین سالوں سے نہیں ہوئی تھی وہ کروائی گئی،محکمانہ قرضے حسنہ کو پچاس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے تک کروایا گیا ہے ۔ اور 28ملازمین کو جن میں ڈرائیورز،پیٹر انجمن ڈرائیورز،اسسٹنٹ پمپ اپریٹرز کو 5ویں اور 6ویں سکیل میں پرموٹ کیا گیا ہے۔ بیوائوںکی تنخواہ جاری کروائی گئی ہے۔واسا ملازمین کے لئے بنیادی تنخوا ہ پر50فیصد الائونس کی منظوری، سب انجینئرز،سیور مین ،سپر وائزرریوینوفیلڈ سٹاف کے لئے پٹرو ل کی منظوری،ڈیوٹی کے دوران فوت ہونے والے ملازمین کے ورثاء کے لئے او ایس ڈی کی سیٹیں منظور کروائی گئی ہیں ۔ واسا ملازمین کو یونیفارم ریٹائرڈ ملازمین کے بقایاجات اور ڈیتھ گرانٹ نیو واسا لیبر یونین کی انتھک کوششوں کی وجہ سے تمام ملازمین میں وردیاں تقسیم کی گئی ہیں، فوتیدگی پر امدادی چیکس تقسیم کئے گئے ہیں۔ انشاء اللہ ہماری یونین کامیابی کے بعد واسا انتظامیہ اور ملازمین کے ساتھ ملکر شہر کی بھرپور خدمت کر یں گے۔ انہوںنے واسا ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقوق اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے انتخابی نشان گلاب کے پھول پر مہریں لگائیں انشا اللہ جیت نیو واسا لیبر یونین کی ہی ہوگی۔ ملازمین واسا کی اکثریت نے جہانزیب ارشاد چٹھہ گروپ کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ سال 2025کے الیکشن میں نیو واسا لیبر یونین کو ہی جتائیں گے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی