مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے، مشعال ملک

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے فاشسٹ نریندر مودی حکومت کو ہندوستانی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے خلاف دہشت گردی کی تازہ اور تیز لہر پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو غزہ کے لوگوں کی طرح اقوام متحدہ کے زیر اہتمام حق خود ارادیت کے ان کے منصفانہ مطالبے پر اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ وادی میں اختلافی آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے بربریت اور فسطائیت کی تمام حدیں پار کر دیں ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں، کیونکہ انڈیا کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو بڑے پیمانے پر قتل، جسمانی تشدد، غیر قانونی حراستوں اور تمام بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ خوبصورت وادی کے لوگوں کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام رائے شماری کا مطالبہ کرنے پر اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے زیر اثر مودی حکومت کو قانون اور آئین کا کوئی احترام نہیں ہے، جو کہ مقبوضہ علاقے کے باشندوں کے ساتھ ان کی حکومت کے غیر انسانی سلوک سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ کشمیر کی اعلیٰ قیادت بشمول ان کے شوہر یاسین ملک کو جعلی، من گھڑت اور سیاسی بنیادوں پر مبنی مقدمات میں غیر قانونی حراست میں رکھا گیا ہے تاکہ انہیں لوگوں سے دور رکھ کر تحریک حق خود ارادیت کو ناکام بنایا جا سکے۔
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ بدنام زمانہ بھارتی حکام گزشتہ سات دہائیوں سے ایسے وحشیانہ، غیر قانونی اور غیر انسانی حربے استعمال کر نے کے باوجود وہ آزادی پسندوں کی ہمت کو پست نہیں کر سکے۔
مشعال ملک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انڈیا کے غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کے زیر اہتمام رائے شماری کے حصول تک اپنی جائز جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ خطے میں پائیدار امن کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے لوگ گزشتہ 70 سال سے زائد عرصے کے دوران سفاک بھارتی غیر قانونی قابض حکومت کے ہاتھوں مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنے کے باوجود اقوام متحدہ کے زیر نگرانی رائے شماری کے انعقاد کے اپنے مطالبے پر ثابت قدم رہے اور انڈیا کا کوئی بھی حربہ ان کے عزم کو توڑ نہیں سکتی ہے۔
مشعال ملک نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جلد اور فوری حل یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے نا گزیر ہے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی