گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے یکساں مواقع میسر انے چاہیے، کراچی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں انتخابات کے نتائج تبدیل کیے گئے تو قوم قبول نہیں کرے گی، جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے بروقت انتخابات کا انعقاد لازمی ہے، آزمائے ہوئے کھوٹے سکوں کو سیاست میں کوئی جگہ میسر نہیں ہوگی، ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری کی وفد کے ہمراہ علامہ عارف رضوی کی عمرہ سے واپسی پر ملاقات، اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے سٹی صدر عطا الرحمن خان صافی، محمد آصف مغل، محمد یعقوب رضوی، محمد زبیر کمبوہ، محمد اصغر صابری، شاہ زیب اور دیگر بھی شامل تھے، صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ باریاں لگانے اور لینے والے سیاست دانوں اور سیاسی فنکاروں کو عوام مسترد کر چکے ہیں، ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے کے جھوٹے نعرے لگانے والوں نے چار چار باریاں لے کر ملک کی تقدیر بدلی نہ قوم کو خوشحال کیا، اپنی دکانوں سے کارخانے کارخانوں سے فیکٹریاں اور فیکٹریوں سے ملیں بنانے والوں نے اپنک تجوریوں اورگھر کے کچن کو سنوارا ہے، ملکی خزانے کو لوٹنے اور اداروں کے ساتھ کھلواڑ کھیلنے والوں کی اب کوئی باری نہیں ہوگی، محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ یہ ملک اور قوم کا مقدر طے ہو چکا ہے کہ نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا عملی نفاذ ہی ملک اور قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے.