کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ

گوجرانوالہ ( حافظ عبدالجبار سے) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حید ر شیرازی کا ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل اور دیگرمتعلقہ افسران کے ہمراہ بزنس فسیلٹیشن سنٹر(کاروبار سہولت مرکز)‘ ڈی ایچ کیو ہسپتال‘مجوزہ ای رجسٹریشن سنٹر شاہین آباد اور سیف سٹیز اتھارٹی کے قیام کے سلسلہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ۔ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعلی پنجاب کے وژن اور ہدایات کے تحت پورے گوجرانوالہ ڈویژن بالخصوص گوجرانوالہ میں عوام دوست فلاحی ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہاہے تاکہ عا م آدمی تک ان منصوبوں کے حقیقی ثمرات پہنچائے جا سکیں اور گڈ گورننس کے ذریعے حکومتی اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کے ساتھ عوامی اعتماد کو بحال کیا جا سکے۔
کمشنر نے کہاکہ کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ اورکاروباری اداروں کی سہولت کے لئے کمشنر آفس میں جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ بزنس فسیلٹیشن سنٹر بہت جلد کام شروع کر رہاہے اور متوقع طورپر وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی اس کاافتتاح بھی کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ پہلے مرحلہ میں 22 کروڑ کی لاگت سے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کے بعد اب 38 کروڑ کی لاگت سے ہسپتال کے مختلف شعبوں کی مکمل ری ویمپنگ کے سلسلہ میں بھی ترقیاتی کام زور وشور سے جاری ہیں اور گوجرانوالہ کے شہریوں اور مریضوں کو اب بہترین طبی سہولیات اورانفراسٹرکچر کی فراہمی کا وعدہ بھی پورا ہو جائے گا۔ انہوں نے 3 کروڑ کی لاگت سے سیف سٹیز اتھارٹی پراجیکٹ کے تحت کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بلڈنگ کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کوالٹی کو برقرار ر کھنے اور مقررہ مدت کے اندر اس کی تکمیل کی بھی ہدایت کی۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر اوردیگر افسران کے ہمراہ شاہین آباد میں مجوزہ ای رجسٹریشن سنٹر کے سلسلہ میں سائٹ کا بھی معائنہ کیا۔بعد ازاں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اور دیگر افسران کے ہمراہ گوجرانوالہ ایکسپریس ویموٹروے لنک کا بھی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا – انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ اہم منصوبہ رواں ماہ میں مکمل ہو جائے گا جس کے بعد گوجرانوالہ سے لاہور بذریعہ موٹر وے سفر کی سہولت حاصل ہو جائے گی –

تازہ ترین

September 20, 2024

وزير اعظم پاکستان مياں شہباز شريف نے مسلم ليگ (ن) کے سينئر راہنما حافظ شاھد گہگ کو کوآرڈینیٹر براۓ اورسيز پاکستانی تعينات کر ديا

September 20, 2024

خط لکھنے کی حکومتی یقین دہانی پر 22 ستمبر کو ڈی چوک پر ہونے والا احتجاجی دھرنا موخر کر رہے ہیں: عافیہ موومنٹ

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی