گوجرانوالہ میں تیار ہونیوالی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق ہیں، کنور دلشاد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور کنور دلشاد نے کہاہے کہ گوجرانوالہ میں تیار ہونیوالی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق ہیں اور ہمیں سینٹرل ایشیا مارکیٹوں کا رخ کرنا چاہیے کیونکہ سینٹرل ایشیا میں ہماری مصنوعات کی مانگ بہت زیادہ ہے اور گوجرانوالہ کی اشیا ان مارکیٹوں میں مقبول ہیں. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ بزنس سینٹر دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون،ڈائریکٹر عثمان نواز باجوہ،نائب صدر چیمبر عادل ندیم،حبیب اللہ چوہدری،خواجہ فائق کلیم،عمر محمود،فرحان میر،شارق کلیم،رواحہ بٹ،روحان اشرف،واجد علی نقوی،را عمیر،شان بیگ،چوہدری محسن،کامران عباس بھٹہ،راجہ اسامہ و دیگر موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ صنعتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کا ذکر ڈاکٹر قدیر نے اپنی کتاب میں کیا ہے کنور دلشاد نے کہا کہ گوجرانوالہ میں ایکسپورٹ پوٹینشل بہت زیادہ ہے اسلئے میں گوجرانوالہ بزنس سینٹر کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں،اس لئے میں ایپیکس کمیٹی،وفاق اور حکومت پنجاب کو آپکی کارکردگی بارے آگاہ کروں گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی صوبہ پنجاب کو ماڈل صوبہ بنانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور اسکی مثال گوجرانوالہ موٹروے لنک کی تیز رفتاری سے تعمیر ،گوجرانوالہ میں ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور یونیورسٹی آف گوجرانوالہ جیسے عظیم الشان منصوبوں قیام ہے اس موقع پر چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں ایکسپوٹ کو بڑھانا اور گوجرانوالہ کی مصنوعات کو دوسرے ملکوں میں متعارف کروانا ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا میڈ ان گوجرانوالہ انکلوئیر بنانے کا مقصد بھی یہ ہی ہے کہ گوجرانوالہ کی مصنوعات کو پوری دنیا کے سامنے ایک چھت تلے ڈسپلے کیلئے پیش کیا جا سکے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی