نواز شریف عدالت سے سرخرو ،صبر جیت گیا جبر ہار گیا، خرم دستگیر

نواز شریف عدالت سے سرخرو ہ ،صبر جیت گیا جبر ہار گیا، خرم دستگیر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وفاقی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت سے سرخرو ہوئے ، نا انصافی کے فیصلے کو اعلی عدلیہ نے ختم کیا، صبر جیت گیا جبر ہار گیا، ن لیگ کے کرکنان اس کامیابی پر سربسجود ہیں ۔اب تمام رکاوٹیں منہدم ہوچکیں ہیں چند دنوں میں نواز شریف بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ،کل کا فیصلے کا اہم زاویہ ہے پانامہ اور اقامہ کا تھیٹر اپنے اختتام کو پہنچا، ناٹونکی اپنے اختتام کو پہنچی ۔ نواز شریف کو سیاست سے باہر رکھنے کا ڈرامہ بھی ختم ہوچکا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اب غیر قانونی جے آئی ٹی نہیں بنے گی۔عدالت نے سمیع اللہ کیس فیصلے کو ٹرن کیا۔ سپریم کورٹ نے بتایاہے صادق اور امین قرار دینے کا کوئی طریقہ کار نہیں۔سپریم کورٹ اپنا راستہ درست کررہا ہے، آئین کی پاسداری کا رخ اختیار کیا جارہا ہے ۔خود ساختہ صادق اور امین کل ردی کی ٹوکری میں چلا گیا ہے ۔عدالت کے فیصلے کے بعد کشمیر کا سودا کرنے والے اب صادق اور امین نہیں رہے ۔ امریکہ کے ساتھ ایکدن بھڑکیں دوسرے دن منتیں کرنے والے صادق اور امین نہیں ہوئے ۔ ملک کو انڈے، کٹے ، وچھے دینے والے صادق اور امین نہیں رہے ۔9مئی کو شہدا کی یادگاروں پر حملے ور بے حرمتی کرنے والے صادق اور امین نہیں رہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق ایم پی ایز حاجی عبدالرؤف مغل، عمران خالد بٹ، حاجی وقار احمد چیمہ، سابق میئر شیخ ثروت اکرام،نائب صدر سٹی معظم رؤف مغل ودیگر بھی موجود تھے۔سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان قابل عزت ہیں انکا مطالبہ سیاسی بنیاد پر نہیں۔ وہ امن و امان کی وجہ سے الیکشن ڈیلے کرنے کی ڈیمانڈ کررہے ہیں۔ سیکیورٹی کے سیریس ایشوز ہیں فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے کچھ علاقوں میں الیکشن ملتوی کرنا ہے یا نہیں۔کوئی بھی جریدے جو ازادی ہے وہ مضمون لکھنے کا کہہ سکتی ہے ۔وہ جریدہ جھوٹ کا آلہ کار بن گیا۔ہم بین الاقوامی جریدے کو کہیں گے وہ اپنے معیار کو چیک کریں ۔کس طرح ان کا جریدہ جھوٹ کا آلہ کار بن گیا ہے ۔ انہوں نے غلط کہا پاکستان میں خواتین کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جارہا ہے ۔ پیپلز پارٹی کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیںدکھ ہے صرف چند ووٹ لینے کیلئے ان کی طرف سے بہت سخت الفاظ بولے گئے لیکن ہم نے جواب نہیں دیا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی