پاک-قطر مشترکہ فضائی مشق “زلزال II” کا قطر میں آغاز

اسلام آباد(محمد حسین ) قطر میں منعقدہ مشترکہ فضائی مشق زلزال-II میں پاک فضائیہ اور قطر امیری فضائیہ حصہ لے رہی ہیں۔ سنہ 2020ء میں شروع ہونے والی فضائی مشق زلزال-II قطر کی میزبانی میں منعقدہ دوسری فضائی مشق ہے۔ زلزال-II کا شمار دنیا کی پیچیدہ ترین مشترکہ فضائی مشقوں میں ہوتا ہے جسکے تحت دونوں اتحادی ممالک کے مابین مشترکہ تربیت اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے گا۔ یہ مشق حقیقت پسندانہ فضائی جنگی منظر نامے کی عکاسی کرتے ہوئے شریک فضائی افواج کو اپنی آپریشنل تیاریوں کو حقیقی بنیادوں پر جانچنے کا موقع فراہم کرے گی۔ فضائی مشق زلزال-II کا مقصد مشترکہ منصوبہ بندی کے طریقہ کار کو عصر حاضر کے عسکری تقاضوں سے ہم آہنگ رہتے ہوئے مزید بہتر بنانا ہے۔ اس مشق کو دونوں برادر ممالک کے مابین موجودہ دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے میں بھی تاریخی اہمیت حاصل ہے۔مشق کے دوران پاک فضائیہ کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والے نئے اور جدید ترین جے-10سی لڑاکا طیارے پہلی بار ایک فضائی مشق میں قطر امیری فضائیہ کے یورو فائٹر طیاروں کےمدمقابل اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے قلیل مدت میں اپنے لڑاکا فضائی بیڑے میں جے-10 سی لڑاکا طیاروں کی شمولیت، انکی آپریشنلائیزیشن اور ایک اور بین الاقوامی فضائی مشق میں انکی غیر معمولی شرکت ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔ یہ سنگ میل سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، کی جانب سے پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے حاصل کیا گیا ہے جسکی بنیاد دوست ممالک سے جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور خود انحصاری کے فروغ جیسے تصورات پر قائم ہے۔ فضائی مشقوں میں ان لڑاکا طیاروں کی شرکت پاک فضائیہ کے تکنیکی طور پر ترقی یافتہ اور ایک مستحکم فضائیہ کی جانب سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان جدید لڑاکا طیاروں کا بروقت حصول اور آپریشنلائیزیشن پاک فضائیہ کی جانب سے اپنی جدید ترین فضائی قوت کو برقرار رکھنے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے جسکے زریعے پاک فضائیہ کو ایک ایسی فضائی قوت بنایا جا سکے گا جو ہمہ وقت تغیر پذیر چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور انتہائی مہارت کے ساتھ پاکستان کی فضائی سرحدوں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہو۔زلزال-II پاک فضائیہ اور قطر امیری فضائیہ کے مابین وسیع تر باہمی فہم، تعاون اور دوستی کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گی تاکہ دونوں فضائی افواج علاقائی استحکام اور سلامتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ پاک فضائیہ ملکی سرحدوں کے دفاع، بین الاقوامی اتحاد کو تقویت دینے اور باہمی تعاون کے ذریعے پیام امن کے فروغ کا اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی