بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے ایس او ایس فاؤنڈیشن ،بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولزاوروزارت تعلیم کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد کے پسماندہ اور کچی آبادیوں میں بچوں کو تعلم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے ایس او ایس فاؤنڈیشن اور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز (BECS)، وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، نے آج باہمی تعاون کے معاہدے (ایم او یو) پر دستخط کردیے ہیں. اس معاہدے کا بنیادی مقصد اسلام آباد کے دیہاتی علاقوں کے پسماندہ اور سہولیات سے محروم آؤٹ آف سکولز بچوں کے لیے تعلیمی مواقع پیدا کرنے ہیں، جو مختلف سماجی و اقتصادی عوامل کی وجہ سے باقاعدہ اسکول نہیں جا سکتے۔معاہدے پر دستخط ایس او ایس فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر نشاط فاطمہ اور BECS کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نابغہ نجیب ہاشمی نے معزز مہمانوں کی موجودگی میں کیے۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل BECS جناب حامد خان نیازی، ایئر وائس مارشل (ر) جناب اعجاز محمود، میجر (ر) جناب طارق محمود، ریاض جان اور عبدالسلام بھی شریک تھے، جنہوں نے اس تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔یہ معاہدہ ایس او ایس فاؤنڈیشن کو پسماندہ آبادیوں میں بچوں کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور اپنا وسیع پیشہ ورانہ تجربہ استعمال کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ اسکول نہ صرف تربیت یافتہ اور باصلاحیت اساتذہ کی خدمات بلکہ جدید نصاب اور ضروری تعلیمی وسائل بھی فراہم کریں گے، جو ان بچوں کی ذہنی و علمی نشوونما میں اہم کردار ادا کریں گے۔نشاط فاطمہ نے اس موقع پر کہا، یہ ایم او یو ہمارے اس مشن کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے اور سماجی انصاف کی فراہمی ہے۔ ہم BECS کے ساتھ مل کر اسلام آباد کے آؤٹ آف سکولز بچوں کو علم و ہنر سے روشناس کروانے اور انہیں معاشرے کا ایک فعال رکن بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔جناب حامد خان نیازی نے کہا، کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیم ہی ملکی ترقی کے لئے بنیادی اکائی ہے اور ہم اس عظیم کام میں ایس او ایس فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہم مل کر ان بچوں کے لیے علم کے دروازے کھولیں گے جو مختلف وجوہات کی بنا پر تعلیم سے محروم رہے ہیں۔یہ معاہدہ پاکستان میں تعلیمی عدم مساوات کے خاتمے کی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ نہ صرف اسلام آباد کے تعلیم سے محروم بچوں کے لیے تعلیم کے دروازے کھولے گا بلکہ انہیں علم اور ہنر سے لیس کرکے معاشرے میں ایک قابل قدر کردار ادا کرنے کے قابل بنائے گا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی