اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایف آئی اےنے راولپنڈی میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی اربوں مالیت کی کمرشل پراپرٹی واگزار کرالی،تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کےڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل افضل خان نیازی اورانسپکٹر ذاہد بھٹی کی زیر نگرانی بڑی کارروائی کرتے ہوئےاربوں مالیت کی کمرشل پراپرٹی واگزار کرالی۔ سپریم کورٹ از خود نوٹس کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کاروائی کی۔وگزار کرائی گئی پراپرٹی کی مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے۔مذکورہ پراپرٹیز دالگراں بازار ، ہملٹن روڈ اور صدر راولپنڈی میں واقع تھیں2 کنال سے زائد کمرشل پراپرٹی وگزار کروا کر متروکہ وقف املاک حکام کے حوالے کر دی گئی۔کاروائی میں ضلع انتظامیہ اور مقامی پولیس سے بھی معاونت لی گئی۔سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی قابض شدہ پراپرٹی کو وگزار کروانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔