وائس چانسلر کے آئی یوکی انجینئرنگ کریکولم ڈویلپمنٹ اینڈ ریویوکمیٹی کے ساتویں میٹنگ میں بطو رماہر انجینئر شرکت

اسلام آباد(وسیم بٹ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر عطاء اللہ شاہ نے انجینئرنگ کریکولم ڈویلپمنٹ اینڈ ریویوکمیٹی کے ساتویں میٹنگ میں بطو رماہر انجینئر شرکت کی۔شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مطابق میٹنگ منعقد کرنے کا مقصد پاکستان انجینئرنگ کونسل کے زیر نگرانی بی ایس سول انجینئرنگ کے نصاب کو ہائیرایجوکیشن کے جدید انڈر گریجویٹ پالیسی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنا اور پالیسی کو حتمی شکل دینے سمیت سابقہ میٹنگ کا جائزہ لینا تھا ۔میٹنگ کی صدارت لورالائی یونیورسٹی کے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر احسان اللہ کاکڑنے کیا۔میٹنگ میں وائس چانسلر کے آئی یو اور وائس چانسلرلورالائی یونیورسٹی کے ہمراہ ملک بھر سے ماہرانجینئرزنے شرکت کی ۔میٹنگ میں بی ایس سول انجینئرنگ کے نصاب کو حتمی شکل دیا گیاجسے بعد میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ٹاسک فورس کے سامنے پیش کیاجائے گا۔پالیسی کے اندر بی ایس انجینئرنگ کے نصاب کو جنرل ایجوکیشن کے نصاب انڈرگریجویٹ پالیسی جو کہ خزاں سال 2024سے تمام جامعات میں لاگوہوئی ہے کے ساتھ تقریباًاکتالیس کریڈٹ آرزپر مبنی جنرل ایجوکیشن جس کو نان انجینئرنگ ایجوکیشن بھی کہتے ہیں۔جو ایچ ای سی کی تیس کریڈٹ آرزسے زیادہ رکھی گئی ہے تاکہ انجینئرنگ سٹوڈنٹس کے اندرجدید ٹیکنالوجیز ،کمپیوٹنگ
،میتھس کی زیادہ سے زیادہ صلاحتیں پیدا ہوں۔اس کے علاوہ انجینئرنگ ایجوکیشن پر مبنی اکانوے کریڈٹ آرز کے کورس کی بھی منظوری دی گئی ۔جس میں کم ازکم 132کریڈ ٹ آرز پر مشتمل بی ایس سی سول انجینئرنگ کی ڈگری ہوگی ۔تاہم جامعات اپنے اکیڈمک کونسل اور بورڑ آف سٹیڈیز میں مزید علاقائی نوعیت کی ضرورت کے مطابق کورسز بھی اس میں شامل کرسکتے ہیں۔میٹنگ میں اس بات کا بھی مشاہدہ کیاگیاکہ انجینئرز جو عمل زندگی میں جاتے ہیںان کے اندر ایس ڈی جیز کے حوالے سے بھی آگاہی اور استعداد کو بڑھایا جائے تاکہ ان کورسز کو ایس ڈی جیز کے سے لنک کرنا بھی شامل ہو۔میٹنگ میں انجینئرز کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے حوالے سے بھی بات کی گئی کہ گریجویٹ مارکیٹ میں جائے تودرکار صلاحتیں اور معلومات موجود ہوں۔جس سے مارکیٹ میں ان کو فائدہ مل سکے ۔میٹنگ میں کمیٹی کے کنوینئر پروفیسر احسان اللہ کاکڑ نے سراہتے ہوئے میٹنگ کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیاکہ جن کی کاوشوں سے ایک مثالی و جامع نصاب مرتب ہواہے ۔جس سے انجینئرنگ کے طلبہ وطالبات کو بے حد فائدہ ملے گا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی