ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ سے ہی تمام مسائل حل ہونگے، شاداب رضا نقشبندی

کراچی (سٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی سے قومی یکجہتی اتحاد ومسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق نے مرکز اہلسنت پر ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے ملک کے سیاسی ومعاشی حالات کا تبادلہ خیال کیا،ملکی سلامتی وبقاء اور معاشی استحکام کیلئے سات ملکر کام کرنیپر زور دیا،اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ بلال عباس قادری،سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری،مرکزی سیاسی کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر صوبائی صدر سندھ نور احمد قاسمی،مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم الدین شیخ جبکہ وفد میں شامل مسلم لیگ ق کے رہنما کنور ارشد،محمد صادق شیخ،جمیل احمد خان ودیگر موجود تھے،ملاقات کے دوران محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ اعجاز الحق قادری کو مرکز اہلسنت آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ہماری سوچ ایک ہے ملکر ملک پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے جدوجہد کرینگے،ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے دیگر جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں،ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ سے ہی تمام مسائل حل ہونگے، ملک بھر میں اسلامی نظریات پر مبنی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں،ااعجاز الحق صاحب کا ملک کیلئے وژن اچھا ہے ہمیں فوج اور عوام میں دوریاں کرنیوالوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا،ملک کے قومی ادارے مضبوط ومستحکم ہونگے تو ملک دشمن قوتوں کی جرأت نہیں ہوگی کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکیں،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ پاکستان میں ساری جماعتیں ساری سیاست مفادات پر مشتمل ہے نظریات ختم ہوچکے ہیں مجھے پاکستان سنی تحریک کے مرکز آکر خوشی ہوئی،ان کی سوچ اور ہماری سوچ ایک ہے، مہنگائی وبے روزگاری اور سیکیورٹی جیسے مسائل کا ملک کو سامنا ہے غریب مزید غریب ہوتے جارہے ہیں اس ملک میں بے پناہ وسائل ہیں،یہ مملکت اللہ کی طرف سے انعام ہے اس کی ترقی اور فلاح کیلئے تمام ہم خیال جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی