گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے رکن مرکزی رابطہ کمیٹی و صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی جانب سےعالمی عدالت انصاف میں فلسطین کے حق میں اسرائیل کی نسل کشی سے روکنے کے لیے رجوع کرنا قابل تحسین ہے،فلسطین کے حق میں جو کردارمسلمانوں کی نمائندہ جماعت او ائی سی کو ادا کرنا چاہیے تھا وہ “”جنوبی افریقہ “”نے کر دیا، صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ انتخابات کے قریب سپریم کورٹ کے سینیئر جج کا مستعفی ہونا معنی خیز ہے،عام انتخابات ہونے یا نہ ہونے کا ابہام دور ہوتا نظر نہیں آرہا، بجلی اور گیس کی اعلانیہ یا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری ختم کی جائے، ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے رکن مرکزی رابطہ کمیٹی و صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر پاکستان سنی تحریک ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکر سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا،