نوازشریف اسٹیبلشمنٹ کے بغیر نہیں چل سکتے،شاہد خاقان عباسی

لاہور(نیوزڈیسک) سابق مسلم لیگی رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انکشاف کیا کہپاکستان میں کرسی کی کوئی طاقت نہیں ، میں وزیراعظم بنایا گیا تھاایسے جیسے مجھےملازمت دی گئیہو۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اخلاقی جرات نہیں تو سیاستدانوں کو سیاست کرنےکا کوئی فائدہ نہیں، جس طرح نواز شریف اقتدارمیں آ رہے ہیں مجھےاس سے اختلاف رہا، نوازشریف اسٹیبلشمنٹ کے بغیر 100کے بجائے 30 سیٹوں پر آجائیں لیکن مورال ڈاؤن نہ کریں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرسی کی کوئی طاقت نہیں ہوتی، میں وزیراعظم نہیں تھابلکہ مجھےملازمت دی گئی تھی، پی ٹی آئی چوری اور مسلم لیگ (ن) ڈکیتی کرکے اقتدار میں رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہوں، ان کے خلاف الیکشن نہیں لڑوں گا، میں نے سیاست نہیں چھوڑی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ناکامی کے پیچھے چوری کا الیکشن ہے، ان کی یہ حالت چوری کے الیکشن کی وجہ سےہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب سیاستدانوں کو ذلیل و خوارکررہا ہے، میں نیب کا سب سے پہلا گاہک ہوں، نیب کےخاتمےکےلیےشہباز شریف کوکئی بارکہا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ سیاسی تعلق نہیں رہا، اللہ کرے دوستی قائم رہے، پارٹی سے دوری کی وجہ مریم نوازنہیں ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو استعفیٰ نہ دینےکامشورہ دیا تھا کہا تھا ڈٹے رہیں لیکن (ن) لیگ کو مفتاح اسماعیل کو ذلیل کرکے استعفیٰ نہیں لینا چاہیے تھا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

September 18, 2024

جمہوریہ تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف تویر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی