گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنماسابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر پی پی 70حاجی امان اللہ وڑائچ ،ٹکٹ ہولڈر پی پی 59بلال فاروق تارڑ،سینئر رہنما مسلم لیگ ن حاجی احمد چیمہ نے کہا ہے کہ8فروری کو عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم بنائیں کیونکہ نواز شریف ہی وہ فرد ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے،یہ بات انہوں نے مختلف دیہات میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا ملک کی تاریخ گواہ ہے جب بھی مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی ملک نے ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کیں، مسلم لیگ ن ملک سے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کا عزم رکھتی ہے، ن لیگ نے ہمیشہ عوام کی خوشحالی ملکی معاشی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ ن لیگ کے دور حکومت میں پاکستان نے ہمیشہ معاشی لحاظ سے ترقی کی ہے،آئندہ قومی انتخابات میں(ن) لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی اور اپنے دور اقتدار میں عوام کی محرومیوں لاقانویت ،مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے، پی ٹی آئی نے 4 سال میں جو ملک کا بیڑہ غرق کیا ہے اس کو نوازشریف ہی ٹھیک کرے گا۔ نوازشریف اس ملک کا عوام کا حقیقی رہنما ہے جس کی ترجیحات عوام کو ریلیف پہنچانا ہے۔