حلقے کی عوام آٹھ فروی کو کرسی کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کروائے،چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے اُمیدوار چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا آئی ٹین اور جی الیون میں انتخابی جلسہ،خواتین کی بھی بڑی تعداد میں شرکت،فیڈرل ایمپلائز یونین اور وڑائچ برادری کی جانب سے حمایت کا اعلان۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزدامیدوار برائے حلقہ این اے 46 چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور مہم کیساتھ انتخابی جلسوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے،گزشتہ روز آئی ٹین مرکز اور جی الیون ون کے متصل گراؤنڈ میں انتخابی جلسوں کا انعقاد کیا گیا جس میں حلقے سے کارکنان ومقامی عہدیداران سمیت علاقہ معززین نے شرکت کی جبکہ خواتین کارکنان کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی،اس موقع پر فیڈرل ایمپلائز یونین اور وڑائچ برادری کی جانب سے مرکزی مسلم لیگ کے نامزداُمیدوار چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کی حمایت کا اعلان کیا گیا،انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ وہ حلقہ این اے 46 کے مسائل اور محرومیوں سے بخوبی واقف ہیں،کامیاب ہو کر حلقے کی عوام کی توقعات پر پورا اتروں گا،پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ہماری سیاست خدمت انسانیت کا صرف نعرہ نہیں لگایا بلکہ عملی طور کر کے دیکھایا ہے،حکومت،اقتدار اور وسائل نہ ہونے کے باوجود مشکل معاشی حالات میں غریب اور مزدور کو ریلیف پہنچانے کیلئے سستی روٹی تندور،سستے سبزی سٹال اور سستے سہولت بازار جیسے منصوبہ جات پر کام کیا۔حلقے کی عوام آٹھ فروی کو کرسی کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب کروائے،کرسی کانشان ذمہ داری کا نشان ہے یقین دلاتا ہوں کامیاب ہوکر اپنی ذمہ داری پوری کروں گا۔

تازہ ترین

September 19, 2024

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا سہراب گوٹ کراچی میں اربن کوہیشن ہب میں افغان اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

September 19, 2024

قومی زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC)اسلام آباد میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سیمینار کا انعقاد

September 18, 2024

کشمیر ، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور زیادتیاں ہو رہی ہیں،سید یوسف رضا گیلانی

September 18, 2024

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات کی دوطرفہ تجارت میں اضافے پر بات چیت

September 18, 2024

پاکستان نے ایشئین چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا ۔

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی