لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراورسابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کی جانب سے میزائل حملے پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں پاکستانی خودمختاری کی ایرانی خلاف ورزی پر حیران ہوں، یہ میزائل حملہ ہماری دوستی کی روح اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف ہے،بدھ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ خاص طور پر یہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو نقصان پہنچاتا ہے، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان مخلصانہ بات چیت اور بامعنی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے میری تعزیت۔