دوحہ (سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی جواد سہراب ملک پانچ روزہ سرکاری دورے قطر پہنچ گئے-قطر پہنچنے پر معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے قطر کے ریاست کے وزیر محنت ڈاکٹر علی بن سمیخ المری سے ملاقات کی ہے۔دونوں رہنمائوں نے لیبر سیکٹر میں تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا ۔ملاقات کے دوران، معاون خصوصی، جواد سہراب ملک نے حکومت پاکستان کی جاری کوششوں اور اقدامات کا جائزہ پیش کیا۔ ان اقدامات کا مقصد لیبر کی مہارت کو بڑھانا ہے تاکہ قطری لیبر مارکیٹ کی طلب اور معیارات کو پورا کیا جا سکے۔ بات چیت میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے قطر میں پاکستانی افرادی قوت کی محفوظ اور قانونی نقل مکانی کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کے عزم پر بھی زور دیا گیا۔ ماون خصوصی، جواد سہراب ملک اور قطر کے وزیر محنت ڈاکٹر علی بن سمیخ المری نے ایک باہمی تعاون کے ماحول کو فروغ دینے کا عہد کیا۔رہنماؤں نے قطر میں پاکستانی افرادی قوت کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستانی تارکین وطن کی آسانی کے لیے پاکستان میں مزید قطر ویزا سینٹرز (QVCs) کھولنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ معاون خصوصی پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ان میں اضافہ کرنے کے مقصد سے ہونے والے معاہدوں اور ان پر دستخط کرنے کے لیے قطری کومپنیز کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ یہ معاہدے پاکستان اور قطر کے درمیان باہمی اقتصادی ترقی اور تعاون میں اہم کردار ادا کریں گے۔ قطر میں پاکستان کے سفیر جناب محمد اعجاز اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی (CWAs) بھی ملاقات میں معاون خصوصی کے ہمراہ تھے۔معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے کہاہے کہ دورہ قطر کا مقصد تعلقات کو مضبوط بنانا، تعاون کو بڑھانا اور ریاست قطر میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔