اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایران کی پاکستان کی سرحدی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے میزائل حملے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ اسپیکر نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہارکیا ہے۔ راجہ پرویز اشر ف نے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان حدود کی سرحدی خلاف ورزی غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل قبول باعث فعل ہے۔پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کسی طور پر قبول نہیں ہے،پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی ملکی سلامتی پر حملہ ہےپاکستان نے ہمیشہ ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو ترجیح دی ہے۔اکستان ایک پُرامن ملک ہے اور عدم جارحیت کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے،پاکستان اپنے خلاف ہونے والی کسی بھی جارحیت کے خلاف جوابی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔