گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ کے ٹکٹ ہولڈرز و عہدیداروں کا اجلاس’5فروری کو قائد عوام میاں نوازشریف کے جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ اور جلسہ کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کے عزم کا اظہارکیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ ن گوجرانوالہ سٹی و ضلع کے ٹکٹ ہولڈرز و عہدیداروں کا اجلاس مقامی ہوٹل میں مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن انجینئر خرم دستگیر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں سابق ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم، سابق ایم این ایز چوہدری ذوالفقار علی بھنڈر،نمائندہ چوہدری محمود بشیر ورک،ضلعی صدر قیصر اقبال سندھو،سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ، سٹی جنرل سیکرٹری شاہد عثمان ابراہیم،ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ، سابق ایم پی ایزچوہدری اقبال گجر، عمران خالد بٹ، حاجی عبدالرؤف مغل، توفیق احمد بٹ،حاجی نواز چوہان، بلال فاروق تارڑ،پیر غلام فرید، چوہدری عرفان بشیر گجر، چوہدری اختر علی انصاری، معظم رؤف مغل،عمر فاروق ڈار، چوہدری وقار چیمہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کے 5فروری کو گوجرانوالہ میں ہونیوالے جلسہ کی تیاریوں بارے تفصیلی گفتگو کی گئی اور اجلاس کے شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کا گوجرانوالہ میں جلسہ تاریخی ہوگا۔ گوجرانوالہ کی عوام نے ہمیشہ اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کیساتھ بے پناہ محبت کی اور ہر موقع پر مسلم لیگ ن کی قیادت کا ساتھ دیا۔5فروری کو ہونیوالا میاں محمد نوازشریف کا جلسہ سابقہ تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑ دے گا ۔